• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی ٹیم میں کووڈ کیسز، اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ منسوخ

بھارتی ٹیم میں کووڈ کے مثبت کیسز آنے کے بعد اولڈ ٹریفورڈ میں ہونے والا انگلینڈ اور بھارت کا پانچواں ٹیسٹ میچ منسوخ کر دیا گیا۔

انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق بھارتی ٹیم میں کووڈ کے مثبت کیسز آنے پر ٹیسٹ میچ کو منسوخ کیا گیا ہے۔

میچ منسوخی کے بعد 4 ٹیسٹ میچز کی سیریز دو ایک سے بھارت کے نام رہی۔

واضح رہے کہ بھارت اور انگلینڈ کی 5 میچوں کی سیریز کا پہلا میچ ڈرا ہو گیا تھا جبکہ دوسرے میچ میں بھارت 151 رنز سے کامیاب ہوا تھا۔

میزبان انگلینڈ نے تیسرے ٹیسٹ میچ میں 1 اننگز اور 76 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔

سیریز کے چوتھے میچ میں بھارت نے 157 رنز سے کامیابی سمیٹی تھی۔

تازہ ترین