مسلم لیگ نون نے معروف اداکار عمر شریف کے بیرون ملک علاج کےمطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی۔
نون لیگ کی رکن اسمبلی عنیزہ فاطمہ کی طرف سے قرار داد جمع کرائی گئی جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں عمر شریف کے امریکا میں علاج کیلئےانتظامات کریں۔
اس سے قبل عمر شریف کے بیٹے جواد عمر نے جیو نیوز سے گفتگو کے دوران بتایا تھا کہ والد کو دل کی تکلیف ہے، علاج ہو رہا ہے۔
اسپتال ذرائع کے مطابق عمرشریف کا ڈائیلیسز بھی کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز عمر شریف کی جانب سے وزیراعظم عمران خان سے بیرون ملک علاج کے لیے مدد کی اپیل کی گئی تھی۔