• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کترینہ کیف اور دپیکا پڈوکون کو پرانی تصویر میں پہچاننا مشکل ہوگیا

اداکار مارک رابنسن نے سوشل مڈیا پر ایک پرانے فیشن شو کی تصویر شیئر کی ہے جس میں بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف اور دپیکا پڈوکون کو پہچاننا مشکل ہے۔

مارک رابنسن نےسوشل میڈیا سائٹ انسٹا گرام پر ایک پرانے فیشن شو کی تصویر شیئر کی ہے جس میں ماڈل سوفی چودھری، کترینہ کیف، دپیکا پڈوکون اور ترون اروڑہ سمیت دیگر لوگ نظر آ رہے ہیں۔


اس تصویر کو غور سے دیکھیں تو اداکارہ دپیکا پڈوکون کالے رنگ کی فلیئرڈ پینٹ اور ٹیوب ٹاپ پہنے تصویر میں دائیں ہاتھ پر سب سے پیچھےکھڑی نظر آ رہی ہیں جبکہ اداکارہ کترینہ کیف، دپیکا پڈوکون کے آگے ہوڈی اور جینز پہنے کھڑی ہیں۔

خیال رہے کہ دپیکا اور کترینہ دونوں نے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے سے پہلے اپنے شوبز کیریئر کا آغاز بطور ماڈل کیا تھا۔

تازہ ترین