• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عاصم اظہر، میرب علی کے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے پر خوش

نوجوان گلوکار عاصم اظہر نے اپنی دوست اور ماڈل میرب علی کے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

میرب نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹا گرام پر اپنی چند نئی تصاویر شیئر کی ہیں جو کہ آئی ایس پی آر کے تعاون سے بننے والے پراجیکٹ صنفِ آہن کے سیٹ پر اداکارہ یمنٰی زیدی کے ساتھ بنائی گئی ہیں۔


ماڈل میرب علی کی اس پوسٹ پر ان کے دوست عاصم اظہر، اداکارہ یمنٰی زیدی، سجل علی کی جانب سے محبت کا اظہار کیا گیا ہے۔

کچھ عرصہ پہلے سوشل میڈیا پر زیرِ گردش خبروں میں کہا جا رہا تھا کہ عاصم اظہر اور میرب علی نے ایک نجی تقریب کے دوران خاموشی سے منگنی کر لی ہے۔

جس کے بعد میرب علی اور عاصم اظہر کی منگنی کے حوالے سے خبریں گردش میں رہی ہیں جن کی گلوکار تردید بھی کر چکے ہیں۔

تازہ ترین