عرب ممالک کے نمائندوں نے ایران کی ایٹمی تنصیبات کے مکمل معائنے کا مطالبہ کردیا ہے۔
قاہرہ میں ہونے والے اجلاس میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر کے نمائندوں نے ایران کے تمام ایٹمی مقامات کے معائنے کا مطالبہ کیا ہے۔
اجلاس میں نئی ایرانی پالیسیوں پر خدشات کا بھی اظہار کیا گیا۔
جمعرات کو سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں خطے میں ایرانی مداخلت اور یمن میں دہشت گرد گروہوں کی مالی معاونت روکنے کے لیے مشترکہ رابطے کو مضبوط بنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔