• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایڈیشنل آئی جی موٹروے پولیس سجاد افضل آفریدی کو دو گولیاں لگیں، ترجمان موٹروے پولیس


فتح جنگ انٹرچینج پر موٹروے پولیس کے سینئر آفیسر کی گاڑی پر فائرنگ  کے معاملے پر ترجمان موٹروے پولیس نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ ایڈیشنل آئی جی موٹر وے پولیس سجاد افضل آفریدی کو دو گولیاں لگیں۔

ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ سجاد افضل آفریدی ایم ون پر مشکوک گاڑی کا پیچھا کر رہے تھے۔

موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ سجاد افضل آفریدی کو پمز اسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ ایڈیشنل آئی جی کے چھوٹے بھائی نعمان جاں بحق ہوگئے۔

ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ ایڈیشنل آئی جی کے چھوٹے بھائی نعمان پی اے ایس افسر تھے۔

آئی جی پنجاب  نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب کرلی۔

ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ آئی جی  نے ملزم کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانونی کارروائی کرنے کا حکم دیا ہے۔

واضح رہے کہ ایڈیشنل آئی جی موٹروے سجاد افضل آفریدی کی گاڑی پر فائرنگ فتح جنگ انٹر چینج پر کی گئی۔

ترجمان پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں سجاد افضل آفریدی زخمی ہوئے ہیں۔

تازہ ترین