• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان میں طالبان کے قبضے سے برطانیہ کے شدت پسندوں کو شہ مل سکتی ہے، برطانوی خفیہ ایجنسی

برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی فائیو کے ڈائریکٹر جنرل نے خبردار کیا ہے کہ افغانستان میں طالبان کے قبضے سے برطانیہ کے نام نہاد شدت پسندوں کو شہ مل سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں یہ کہتے ہوئے افسوس ہے کہ برطانیہ کے لیے دہشت گردی کا خطرہ ایک حقیقی اور پائیدار چیز ہے۔‘

برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی فائیو کے ڈائریکٹر جنرل کین میک کولم نے برطانوی نشریاتی ادارے کو دیےگئے انٹرویو میں کہا ہے کہ اگرچہ دہشت گردی کا خطرہ راتوں رات نہیں بدلے گا، لیکن انتہا پسندوں کے حوصلے بڑھ سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ برطانیہ کو دہشت گردی میں اضافے سے ’چوکس‘ رہنا ہوگا۔

میک کولم نے کہا کہ گذشتہ چار سالوں میں برطانیہ میں 31 دہشت گردانہ حملوں کے منصوبوں کو ناکام بنایا گیا ہے۔

تازہ ترین