• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اگست کے دوران 2.66 ارب ڈالر کی ترسیلات زر موصول

کراچی (اے پی پی)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ گزشتہ ماہ اگست کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی طرف سے ترسیلات زر2.66 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔ مرکزی بینک سے جمعہ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کارکنوں کی ترسیلات زر کا مضبوط رجحان جاری رہا اور اگست 2021 میں وہ 2.66 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔ یہ مسلسل چھٹا مہینہ ہے کہ آنے والی رقوم اوسطا 2.7 ارب ڈالر کے لگ بھگ رہی ہیں اور مسلسل پندرہ مہینہ ہے کہ 2ارب ڈالر سے زائد رہی ہیں۔نمو کے لحاظ سے ترسیلات زر اگست میں 26.8فیصد (سال بسال)بڑھ گئیں جو اس مہینے کے لیے پوری دہائی کی بلند ترین شرح نمو ہے۔ ماہ بہ ماہ بنیاد پر آنے والی رقوم جولائی سے معمولی سی کم تھیں جس سے عید کے بعد کی معمول کی سست روی کی عکاسی ہوتی ہے۔ تاہم یہ موسمی کمی اس سال تاریخی رجحانات کے مقابلے میں کہیں کم تھی۔

بزنس سے مزید