• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی بھیک نہیں اپنا حق مانگتا ہے، 13 سال میں ایک بس بھی نہیں دی گئی، گورنر سندھ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کراچی بھیک نہیں اپنا حق مانگتا ہے ،13سال میں ایک بس بھی نہیں دی گئی، درست پالیسی بنے تو کراچی 14 سے 30 ارب تک ریونیو دے سکتا ہے، اکتوبر میں گرین بس منصوبے کا افتتاح ہو جائیگا، سندھ حکومت خداکیلئے جزیروں پر سرمایہ کاری کی اجازت دے، ملکی معیشت میں کراچی کا بہت بڑا حصہ ہے، کراچی کے تاجروں میں کاروباری شعور ہے، صنعتی ترقی موجودہ حکومت کی محور ہے،سندھ حکومت کواسٹیل ملزنہیں دے سکتے۔ ان خیالات کا اظہار گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وفاقی وزیر صنعت و پیداوار خسرو بختیار نے جمعہ کو گورنر ہاؤس میں مشترکہ پریس کانفرنس کر تے ہوئے کیا ۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ خسرو بختیار صنعتی پالیسی اور انڈسٹریل زون پر تبادلہ خیال کیلئے آئے تھے۔صنعت کاروں کے مسائل سامنے رکھے ہیں۔مشکلات کے باوجود کراچی 50 فیصد ایکسپورٹ کا ذمہ دار ہے۔ہمیں انڈسٹری کو فروغ دینے کیساتھ ایکسپورٹ بڑھانا ہے۔ وزیر اعظم کی آمد سے قبل خسرو بختیار کو کراچی بھیجا گیا ہے۔ وزیراعظم جب کراچی آئینگے تو یہ انھیں پہلے بریفنگ دینگے۔ کراچی بھیک نہیں اپنا حق مانگتا ہے ۔

تازہ ترین