• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپین کے وزیرخارجہ کی آمد‘ انخلاء میں پاکستان کی مددمانگ لی

اسلام آباد(اے پی پی)اسپین کے وزیر خارجہ جوزے البرس کی اسلام آباد آمد ‘افغانستان سے انخلاءمیں پاکستان کی مددمانگ لی جبکہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ عالمی برادری کو افغانستان میں انسانی بحران کے خدشے سے نمٹنے کیلئے افغانستان کی انسانی بنیادوں پر فوری امداد کو یقینی بنانا ہو گا۔افغانستان کیلئے وسائل کی دستیابی کو ممکن بنایا جائے،افغانستان کے فنڈز کا انجماد مفید نہیں ہو گا،عالمی برادری کو افغانستان کو مالی بحران سے بچانے اور معاونت کیلئے آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔جمعہ کو وفود کی سطح پر مذاکرات کے بعد جوزے البرس کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمودقریشی کا کہناتھاکہ اسپائلرز نے دوحہ میں بین الافغان مذاکرات کو حتمی نتیجے تک نہیں پہنچنے دیا، اگر بین الافغان مذاکرات نتیجہ خیز ثابت ہوتے تو صورتحال مختلف ہوتی۔دنیا کو افغانستان میں نئی حقیقت کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ عالمی برادری کو افغانستان کی معاونت کیلئے آگے بڑھنا ہو گا ۔

تازہ ترین