• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا افغانستان میں کسی نہ کسی صورت موجود رہے گا، تجزیہ کار


کراچی (ٹی وی رپورٹ )جیو کے مارننگ شو ’’جیو پاکستان‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار سلیم صافی نے کہا ہےکہ امریکاافغانستا ن میں کسی نہ کسی صورت موجود رہے گا،ن لیگ کے رہنما جاوید لطیف نے کہاکہ نوازشریف نے قوم و ملک، آئین و قانون کی بالادستی کے لئے سزائیں کاٹیں۔

تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے کہا کہ کے فور منصوبہ اپنی مدت پوری ہونے سے پہلے مکمل کرنے کی کوشش کریں گے،کے فور منصوبے سے کراچی میں تقریباً پندرہ سال کے لیے پانی کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔

سینئر صحافی وتجزیہ کارسلیم صافی نے کہاکہ امریکی افغانستان سے انخلاکا جواز چین پر توجہ کو دیتے ہیں۔چین کے تناظر میں بھی ان کے لیے افغانستان اور پاکستان بہت اہم ہیں۔

طالبان اب بھی کئی حوالے سے امریکا کے محتاج ہیں۔طالبان کا بلیک لسٹ کا معاملہ ابھی تک امریکا یا اقوام متحدہ نے حل نہیں کیا ہے۔امریکاافغانستا ن میں کسی نہ کسی صورت موجود رہے گا۔

تازہ ترین