• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شدید کشیدگی کے 7 ماہ بعد امریکی، چینی صدور کی ڈیڑھ گھنٹے طویل گفتگو

واشنگٹن، بیجنگ(جنگ نیوز، خبر ایجنسیاں) شدید کشیدگی کے7ماہ بعد امریکی ، چینی صدور کی ڈیڑھ گھنٹے طویل گفتگو،چینی صدر شی جن پنگ کاکہناہےکہ موسمیاتی تبدیلی کے معاملے پر تعاون جاری رکھیں گے، چین سےمتعلق امریکی پالیسی نے سنگین مشکلات پیدا کیں،دوسری جانب بائیڈن نے بحر الکاہل ہند اور دنیا میں امن و استحکام و خوشحالی کیلئے امریکا کی پائیدار دلچسپی پر زوردیا،گفتگو کے دوران دونوں رہنمائوں نے باہمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔غیرملکی خبررساںادارے کےمطابق امریکی صدر جو بائیڈن اور چینی ہم منصب صدر شی جن پنگ کے درمیان 7ماہ بعد پہلی بار فون پر بات چیت ہوئی ، خود امریکی صدر نے انہیں فون کیا ، اس پہلی بار براہ راست بات چیت میں کئی اہم امور پر تبادلہ خیال ہوا۔وائٹ ہاؤس اور چین کے سرکاری میڈیا نے اس فون کال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ گفت و شنید دس ستمبر جمعے کی علی الصبح ہوئی ہے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق یہ بات چیت تقریبا ً90 منٹ تک چلی جو، امریکا اور چین کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کا راستہ تلاش کرنے پر مرکوز تھی۔

تازہ ترین