• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مردان بارایسوسی ایشن الیکشن ،درخواست سماعت کیلئے الیکشن کمیشن کوارسال

پشاور(نیوزرپورٹر)خیبرپختونخوابارکونسل کی ایگزیکٹوکمیٹی نے مردان بارایسوسی ایشن کے انتخابات برائے سال2016-17کے نتائج کے خلاف دائردرخواست الیکشن کمیشن کوسماعت کے لئے ارسال کردی ہے تاہم فریقین کو ہدایت کی ہے کہ اگروہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف صوبائی بارکونسل میں اپیل دائرکرسکتے ہیں صوبائی بارکونسل کی ایگزیکٹوکمیٹی کااجلاس اس کے چیئرمین اعجازصابی ایڈووکیٹ کی سربراہی میں منعقد ہواکمیٹی نے ضلعی بارمردان کے انتخابات میں صدارتی امیدوار نوربادشاہ طوروکی درخواست کی سماعت کی جس میں ان کے وکیل امین الرحمان نے موقف اختیار کیاکہ مردان بارایسوسی ایشن کے انتخابات میں صدارت کی نشست پردرخواست گذار نے سات ووٹوں سے ناکام رہے ہیں اوران کے مدمقابل امیدوار امیرحسین صدرمنتخب ہوئے ہیں لیکن جس ووٹرلسٹ پرانتخابات ہوئے ہیں وہ خیبرپختونخوابارکونسل اورمردان بارایسوسی ایشن کے آئین سے مطابقت نہیں رکھتے اورایسے افراد کووٹ ڈالنے کی اجازت دی گئی ہے جو ممبرتھے نہ وکیل علاوہ ازیں یہ بھی نوٹ کیاگیاہے کہ بیرون ملک مقیم وکلاء کے ووٹ بھی ڈالے گئے ہیں لہٰذاانتخابات کو کالعدم قرار دیا جائے۔ جبکہ نومنتخب صدر امیرحسین کے وکیل نے بتایاکہ انتخابات درست طریقے سے ہوئے ہیں اس بناء انتخابات کو آئینی وقانونی قرار دیا جائے کمیٹی نے درخواست کی سماعت مکمل ہونے پردرخواست سماعت کیلئے الیکشن کمیشن کو ارسال کردی ۔ 
تازہ ترین