کراچی(ٹی وی رپورٹ)وفاقی حکومت نے سستی مقامی چینی چھوڑ کر38 روپے فی کلو مہنگی چینی خرید لی۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے مہنگی ترین درآمدی چینی کے سودے کئے ہیں اور چینی کیلئے637.10 ڈالر فی ٹن کی کم سے کم بولی منظور کرلی ہے۔
جیو نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ درآمدی چینی پورٹ پر108روپے 85 پیسے فی کلو میں پڑے گی جبکہ اخراجات ملا کر یوٹیلٹی اسٹورز کو چینی تقریباً 123 روپےکلو میں پڑے گی۔
ذرائع کے مطابق ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے2 لاکھ میٹرک ٹن چینی کے سودے کئے اور یہ چینی الخلیج گروپ سے خریدی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے سستی مقامی چینی کے مقابلے میں تقریباً38 روپے فی کلو مہنگی چینی کا سودا کیا۔
مقامی چینی 84.50 روپے فی کلو پڑتی لیکن درآمدی چینی 123 روپے فی کلو پڑے گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ درآمدی چینی کی پہلی کھیپ 20 سے 24 ستمبر تک پاکستان پہنچے گی۔