• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چاروں صوبوں کے کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات کل ہونگے

لاہور(نمائندہ جنگ) ملک کے چاروں صوبوں کے کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات کل ہوں گے، پنجاب میں PTIاور PML-N، سندھ میں پیپلز پارٹی، پی ٹی آئی ، ایم کیو ایم اور جماعت اسلامی میں اصل مقابلہ ہوگا۔ 

پنجاب میں تحریک انصاف، مسلم لیگ نواز اور پیپلز پارٹی سمیت دیگر جماعتوں نے کنٹونمنٹ بورڈز پر اپنی بالادستی قائم کرنے اور اپنے امیدواروں کی کامیابی کیلئے زبردست انتخابی مہم چلائی جو گزشتہ شب اختتام پذیر ہو گئی۔

سندھ اور کراچی کے کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخابات میں اکثر حلقوں میں پیپلز پارٹی، پی ٹی آئی ، ایم کیو ایم ، جماعت اسلامی اور دیگر جماعتوں کے امیدواروں کے درمیان ہی اصل مقابلے ہوں گے ۔

سب سے زیادہ پنجاب میں 20کنٹونمنٹ بورڈز کے 119وارڈز ہیں اور زیادہ تر وارڈز میں تحریک انصاف اور مسلم لیگ نواز کے درمیان ہی اصل میں انتخابی معرکے ہوں گے۔

تازہ ترین