• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملزم نے دوستی نہ کرنے پر شادی شدہ لڑکی پر تیزاب پھینک دیا

خیرپور(بیورو رپورٹ) باگڑی کالونی میں ملزم لچھمن دا س نے دوستی نہ کرنے شادی شدہ نوجوان لڑکی پیاری باگڑی پر تیزاب پھینک دیا ۔

پیاری باگڑی کو نازک حالت میں گمس اسپتال گمبٹ کے برنس وارڈ میں داخل کرادیا گیا ملزم لچھمن داس فرار ہو گیا ۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم لچھمن داس ہندو لڑکی کو دوستی کرنے کے لیے پریشان کر تا تھا لیکن لڑکی نے دوستی کرنے سے ا نکار کیا تو ملزم مشتعل ہو کر تیزاب کی بوتل لیکر اس کے پاس پہنچا اور اس پر تیزاب پھینک کر اس کو زخمی کرنے کے بعد فرار ہو گیا۔

 پولیس ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ تیزاب سے متاثر لڑکی کے ورثاء ایف آئی آر درج کرانے تھانے نہیں آئے ۔

ملزم کی تلاش کی وہ بھی نہیں ملا ملزم کی گرفتار ی کے لیے چھاپے مارے جار ہے ہیں۔ 

لڑکی یا اس کے ورثاء ایف آئی آر درج کرانے تھانے آئے تو ایف آئی آر کاٹیں گے متاثرہ لڑکی کے ساتھ انصاف ہو گا ۔ گمس اسپتال گمبٹ کے ذرائع کے مطابق لڑکی کا علاج جاری ہے۔

تازہ ترین