کراچی(ٹی وی رپورٹ) پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری منظور نے کہا ہے کہ فضل الرحمٰن نے LFOپر دستخط کئے۔
ہم نے کبھی نہیں پوچھا،ن لیگ کے رہنما رانا تنویر کا کہنا تھا کہ یہ بات درست ہے کہ پی ڈی ایم بنانے کیلئے پیپلز پارٹی نے کوششیں کیں۔
پی ڈی ایم کا اصل مقصد حکومت سے چھٹکارا حاصل کرنا تھا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک انٹرویو میں کیا۔چوہدری منظور نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان میں برداشت ختم ہوتی جارہی ہے ۔
ان کا ایک احترام ہے جو ہم سب کرتے ہیں لیکن وہ کچھ ایسی باتیں کہہ رہے ہیں جو نامناسب ہیں نہ صرف ان کیلئے بلکہ پاکستان کی سیاست کیلئے ۔
ہم نے کبھی نہیں پوچھا کہ جب مولانا صاحب نے LFOپر دستخط کئے تھے تو کیوں کئے تھے ،دھرنے کے دوران پرویز الہیٰ صاحب کے گھر پر کس سے مذاکرات کرتے رہے۔