• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حسن علی کے ساتھ کام کر کے ہمیشہ اچھا لگتا ہے، وقار یونس

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق بالنگ کوچ وقار یونس کا فاسٹ بالر حسن علی کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا ہے کہ حسن علی آپ کے ساتھ کام کر کے ہمیشہ اچھا لگتا ہے۔

وقار یونس نے کرکٹر حسن علی سے متعلق کہا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ حسن علی پاکستان کے لیے کارنامے انجام دیں گے۔

واضح رہے کہ فاسٹ بالر حسن علی کی جانب سے سابق کوچ مصباح الحق اور سابق بالنگ کوچ وقار یونس کا شکریہ ادا کیا گیا تھا۔

 حسن علی کا کہنا تھا کہ مصباح الحق اور وقار یونس کے ساتھ کام کر کے انجوائے کیا۔

تازہ ترین