• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گزشتہ شب منال خان کی شادی پر اداکارہ اقراء عزیز نے شرکت کی جس کے بعد سے ہی وہ ٹوئٹر پر ٹرینڈ کرنے لگیں۔

پاکستان کی خوبرو اداکارہ منال خان گزشتہ شب رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئی ہیں، گزشتہ رات اُن کی شادی میں ساتھی فنکاروں نے بھی بھرپور شرکت کی۔

سوشل میڈیا سائٹس پر جہاں اس وقت منال خان کی شادی کی تصویروں اور ویڈیوز نے دھوم مچائی ہوئی ہے وہیں معروف اداکارہ اقراء عزیز کی بھی منال کی شادی میں شرکت کی تصویریں اور ویڈیوز وائرل ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اقراء عزیز منال کی شادی میں شوہر یاسر حسین کے ساتھ موجود ہیں اور تصویریں بنوا رہی ہیں۔

حال ہی میں اپنی پہلی اولاد کبیر حسین کو جنم دینے والی اقراء عزیز نے زرق برق  خوبصورت لباس زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ اس دوران یاسر حسین بھی کافی ہینڈ سم لگ رہے ہیں۔

انسٹاگرام سمیت مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی اقراء عزیز کے خوب چرچے ہیں، یہاں تک کہ وہ ٹوئٹر پر ٹرینڈ کرنے لگیں۔

تازہ ترین