• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمیتا شیٹی نے بوائے فرینڈ کی کار حادثے میں ہلاکت کی کہانی سنادی

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی رئیلٹی شو بگ باس او ٹی ٹی کی گزشتہ قسط میں اداکارہ شمیتا شیٹی نے گزشتہ دنوں اپنے پہلے بوائے فرینڈ کی کارحادثے میں موت واقع ہونے کی کہانی سنا کر ناظرین کو بھی جذباتی کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شلپا شیٹی کی بہن شمیتا شیٹی نے شو کی ایک اور امیدوار نیہا بھاسن کو اپنے ماضی کے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ ان کے پہلے بوائے فرینڈ کی موت ایک کار حادثے میں ہوئی تھی جس پر وہ طویل عرصے تک شدید ذہنی دباؤ کا شکار رہی تھیں۔رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے کے آغاز میں بگ باس شوکی طرف سے کنکشنز ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور اعلان کیا گیا کہ تمام امیدوار اپنی انفرادی گیم کھیل سکتے ہیں۔ کنکشنز میں امیدواروں کے درمیان کافی لڑائی جھگڑے بھی ہوئے اور بعض جوڑیوں میں اچھی دوستی بھی رہی۔اس دوران شمیتا شیٹی اور راکیش باپت کے درمیان کافی قربت رہی۔تاہم اب تمام امیدوار اپنی اپنی حکمت عملی کے تحت انفرادی گیم کھیل رہے ہیں۔

دل لگی سے مزید