بارسلونا ( شفقت علی رضا ) اوورسیز الائنس اسپین کے ایگزیکٹو ممبر عابد میرآف راولپنڈی نے روزنامہ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی میں کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن جیتنے کیلئے حکومتی وزرا پورا زور لگا رہے ہیں اور سرکاری مشینری کا استعمال کیا جا رہا ہے جب کہ دوسری طرف مسلم لیگ ن حکومت کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بنی ہو ئی ہے جس کی الیکشن مہم سے وارڈ نمبر 10 کے تمام سروے یہ بات ظاہر کرتے ہیں کہ وہاں سے مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ ملک منیر بھاری اکثریت سے جیت جائیں گے ، عابد میر کا کہنا تھا کہ مہنگائی کا جن حکومت سے قابو نہیں ہوا اور یہی وجہ موجودہ حکومت کو لے ڈوبے گی ، راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات کا رزلٹ قومی انتخابات کے وقت سے پہلے ہونے کا طبل بجا دے گا ۔