کراچی (جنگ نیوز) جے یو آئی (ف) کے سربراہ اور پی ڈی ایم کے چیئرمین مولانا فضل الرحمان کا خصوصی انٹرویو اتوار کو ”جیونیوز“ کے پروگرام ”جرگہ“ میں نشر کیا جائے گا۔ مولانا فضل الرحمان پاکستان میں تو جمہوریت لیکن افغانستان میں امارت کے حامی کیوں ہیں، وہ کس کے خلاف جنگ لڑنے کی تیاری کررہے ہیں، پی ڈی ایم کے میر جعفر اور میر صادق کون ہیں، کیا مولانا شہبازشریف کے بیانیئے سے مطمئن ہیں، افغان طالبان کی فتح کا سہرا کس کے سر ہے؟۔ اِن تمام موضوعات پر شو کے دوران تفصیلی گفتگو ہوگی۔ اس کے علاوہ انٹرویو کے دوران مولانا فضل الرحمان افغان طالبان کے نام اپنا خصوصی پیغام بھی دیں گے۔ سینئر صحافی اور تجزیہ کار سلیم صافی کی میزبانی میں ”جرگہ“ رات10بجکر5منٹ پر نشر ہوگا۔