• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، افغانستان کیلئے برقعوں کی طلب میں اضافہ

کابل ( نیوز ایجنسی) افغانستان میں طالبان کے کنٹرول سنبھالنے کے بعد برقعوں کی مانگ میں اضافہ ہو نے کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی برقعے اور نایاب ہو گئے، پشاور اور راولپنڈی میں برقعوں کی طلب میں اضافہ ہوا ہے ۔افغانستان میں برقعے کی مانگ میں اضافے کی وجہ سے ان کی قیمتیں بھی بڑھی ہیں اور اس وجہ سے پاکستان میں بھی برقعے مہنگے داموں فروخت ہو رہے ہیں۔ راولپنڈی میں تو برقعے نایاب ہوچکے ہیں۔تاجروں کا کہنا ہے کہ برقعے کی فروخت میں پچھلے دنوں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ پشاور میں اس وقت سب سے اچھا کاروبار برقعوں کا ہے پشاور سے بڑی تعداد میں برقعے افغانستان بھیجے جا رہے ہیں ۔

تازہ ترین