• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کا افغانستان سے انخلا پروازیں روکنے کا اعلان

کابل(جنگ نیوز )امریکا نے افغانستان سے آنے والوں میں خسرہ کے 4 کیسز سامنے آنے پر انخلا پروازیں عارضی طور پر روکنے کا اعلان کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی نے کہا ہے کہ افغانستان سے امریکی شہریوں اور امریکا کے لیے کام کرنے والوں کے انخلا کے دوران آنے والے مہمانوں میں خسرہ کے 4 کیسز سامنے آئے ہیں۔

ترجمان جین ساکی نے مزید کہا کہ خسرہ کے کیسز سامنے آنے کے بعد سینٹر فار ڈیزز کنٹرول کی سفارش پر مزید انخلا پروازوں کو عارضی طور پر روک دیا گیا ہے۔ جو افراد آچکے ہیں ان قرنطینہ کیا گیا ہے اور دیکھا جا رہا ہے کہ خسرہ کے شکار افراد کن کن لوگوں سے ملے۔

جین ساکی نے کہا کہ امریکا پہنچنے والے تمام افغان شہریوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے کی ضرورت ہے جب کہ ٹرانزٹ پروازوں سے امریکا آنے والوں کو راستے میں کسی بھی پڑاؤ پر ویکسین لگانے کے اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں۔

تازہ ترین