لاہور (نمائندہ جنگ)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا حکومت صحافت کو کنٹرول کرنے کی کوششیں نہ کرے، صحافیوں کے ساتھ ہیں، میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو مسترد کرتے ہیں، معیشت تباہ حال اور تعلیم و صحت کا ستیاناس ہو چکا ہے، سچی بات یہ ہے کہ جمہوریت کے نام پر کچھ خاندانوں نے ملک پر قبضہ کر رکھا ہے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے تلہ گنگ میں سابق ضلعی امیر چکوال ڈاکٹر حمید اللہ کی یاد میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔