راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)جڑواں شہروں میں لڑائی جھگڑے کے واقعات میں 13افرادزخمی ہوگئے ۔تھانہ پیرودھائی کورب نوازنے بتایاکہ میں گھرسے نان لینے کے لئے جارہاتھاکہ اس دوران اسماعیل آگیا جس نے کہاکہ میری والدہ کاذہنی توازن ٹھیک نہیں ہے آپ معاف کردیں اسی اثنامیں شبیراوراس کاوالدغلام حسین آگئے دونوں نے آتے ہی مجھ سے لڑائی جھگڑاشروع کردیا، اسماعیل اور شبیر نے مجھے پکڑلیااوران کے والد نے ہاتھ میں پکڑے ہوئے پیچ کس کےوارکئے جس سے میں زخمی ہوکرزمین پرگر پڑا۔ تھانہ رتہ امرال کو زوجہ مشتاق نے بتایاکہ میرابیٹاعلی گھرسے باہرگیا توگلی میں بیٹھے محلہ دارعلی نے اسے گالیاں دیں جس پران کاآپس میں جھگڑاہوگیا،اسی دوران شاہداس باپ حیدر اورشیراکبروغیرہ آگئے ، شاہدنے میرے والد بشیرکواینٹ ماری ، اہل محلہ نے ہمیں آکران سے چھڑوایا،تھانہ پیرودھائی کوخوش نوازنے بتایاکہ عبدالستارسے سائل کاکچھ دن سے جھگڑاچل رہا تھا جس کی وجہ سے اس نے چار نامعلوم اشخاص کے ہمراہ میرے گھرپراندھادھندفائرنگ کی جس سے میرے گھرکانقصان ہوا۔ تھانہ بنی کوعمیرخان نے بتایاکہ عبدالرحمان وغیرہ نے آہنی راڈوغیرہ سے مجھے اورمیرے بھتیجے عبداللہ کوماراجس سے ہم دونوں زخمی ہوگئے ، تھانہ سول لائن کو حسن خان نے بتایا کہ میں پراپرٹی کا کام کرتا ہوں ،گزشتہ روزمیں اجمیر خان کے دفتر سے اپنے ڈیرہ واقع مریڑ حسن جا رہا تھا جب اپنے ڈیرہ کے پاس پہنچا تو اندھیرے میں بیٹھے ہوئے ایک نا معلوم شخص نے پسٹل سے مجھ پر فائر کیا ،میں خوش قسمتی سے بچ گیا ،نا معلوم شخص سے میں نے پسٹل چھیننے کی کوشش کی اوراس دوران ایک فائر میری ٹانگ پر لگا جس سے میں زخمی ہو گیا، مذکورہ شخص فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔ تھانہ گولڑہ کوظفراقبال نے بتایاکہ محموداورصلاح الدین کی ایماء پرمسلح ملزموں نے سیکٹرجی 13تھری میں مدعی کے گھرداخل ہوکرجان سے مارنے کی خاطرفائرنگ کی ،تھانہ بھارہ کہوکومحمدجہانگیرنے بتایاکہ عمادوغیرہ تین ملزموں نے مدعی کے بیٹے علی جہانگیرکوجان سے مارنے کی خاطرفائرنگ کرکے زخمی کردیا،فائرنگ سے تین دیگرافرادبھی زخمی ہوئے،تھانہ کورال کومحمدآصف نے بتایاکہ اسدنے دودیگرملزموں کے ہمراہ رقم کے تنازع پرمدعی کے باڑے میں داخل ہوکرمدعی کے بھائی اورملازم کومارپیٹ کرزخمی کردیا۔