• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف محمد شہباز شریف نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات میں بھرپور شرکت کریں۔

شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں سے گزارش ہے کہ وہ ووٹ کا حق ضرور استعمال کریں اور جھوٹے وعدوں اور دعوؤں کے بجائے خدمت کی سیاست کرنے والوں کو ووٹ دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ووٹ ایک امانت ہی نہیں، بلکہ ایک بہت اہم فیصلہ بھی ہے، امید ہے کہ قوم سوچ سمجھ کر ووٹ کا حق استعمال کرے گی۔

شہباز شریف نے مسلم لیگ نون کے امیدواروں، کارکنوں اور سپورٹرز کو ان کی محنت اور کاوشوں پر خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ وہ پورے حوصلے اور جذبے سے میدان میں ڈٹ کر کھڑے رہیں، کامیابی اُن کے قدم چومے گی۔

تازہ ترین