• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: منوڑہ کنٹونمنٹ الیکشن، پی پی نے دونوں نشستیں جیت لیں


صوبائی حکمران جماعت پیپلز پارٹی نے کراچی میں منوڑہ کنٹونمنٹ بورڈ کی دونوں نشستیں جیت لیں۔

منوڑہ کنٹونمنٹ بورڈ کے وارڈ نمبر 1 اور نمبر 2 کا غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجہ سامنے آگیا۔

وارڈ 1 سے پی پی کے محمد طیب 391 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ آزاد امیدوار عبدالحلیم خان 205 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے، پی ایس پی کے امیدوار دانش نے 27 ووٹ لیے۔

اس وارڈ میں 625 ووٹ ڈالے گئے، جن میں 2 مسترد ہوئے ہیں۔

منوڑہ کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ 2 کا غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے میں پی پی کے محمد فضل خان 550 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں۔

اس نشست پر پی ٹی آئی کے ایاز خان 198 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔

تازہ ترین