پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں اعتماد پر عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔
ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں ن لیگ پر اعتماد کا اظہار کرنے پر عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم یقین دلاتے ہیں کہ عوام کو مایوس نہیں کریں گے۔
ن لیگی صدر نے یہ بھی کہا کہ عوام کی مشکلات اور مسائل کو حل کرنے میں کوئی کسر اُٹھا نہیں رکھیں گے۔