• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشت گردی کیخلاف جنگ میں آسٹریا اور عالمی برادری کیساتھ ہیں، سعودی عرب

سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں آسٹریا اور بین الاقوامی برادری کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ سعودی عرب نائن الیون واقعات پر دستاویزات جاری کرنے کی حمایت کرتا رہا ہے۔

ریاض میں اپنے آسٹرین ہم منصب الیگزینڈر شیلنبرگ کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعودی وزیرخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب دہشت گردی کے خلاف ایک کلیدی پارٹنر کا کردار ادا کر رہا ہے۔

تازہ ترین