• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عماد وسیم کو دیر سے محمد حفیظ کو جلد بلانے کے معاملے پر پی سی بی کی وضاحت


پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کیریبین لیگ سے محمد حفیظ کو جلدی بلایا یا حفیظ کو غلط فہمی ہوئی؟ معاملہ سلجھنے کے بجائے الجھنے لگ گیا۔

پی سی بی نے اس معاملے پر وضاحتی بیان جاری کردیا ہے، جس میں کہا گیا کہ عماد وسیم کی طرح محمد حفیظ کو بھی 16 ستمبر کی ہی ڈیڈ لائن دی تھی۔

بیان میں کہا گیا کہ محمد حفیظ کے معاملے میں کوئی جانبداری نہیں برتی گئی، حفیظ کو بھی عماد جتنی ہی اجازت دی تھی۔

پی سی کے مطابق کیریبین لیگ کھیلنے والے محمد حفیظ سے شاید رابطہ نہ ہوسکا، دونوں ہی کھلاڑی ٹی 20 ورلڈکپ کے لیے قومی ٹیم کا حصہ ہیں۔

گزشتہ روز خبر آئی تھی کہ پی سی بی نے رپورٹ کرنے کے لیے محمد حفیظ کو 12 ستمبر اور عماد وسیم کو 16ستمبر کی ڈیڈلائن دی ہے۔

تازہ ترین