تل ابیب (جنگ نیوز )اسرائیل نے ایران پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ مشرق وسطی کے جنگجوؤں کو ڈرون اڑانے کی تربیت دے رہا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع بینی غانتس کا کہنا ہے کہ تہران اصفہان شہر کے نزدیک واقع ہوائی اڈے پر یمن، شام، عراق اور لبنان سے تعلق رکھنےوالے غیر ملکی عرب جنگجوؤں کو ڈرون اڑانے کی تربیت دے رہا ہے۔