• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج سہ پہر 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا، اجلاس سے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی خطاب کریں گے۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے موقع پر چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان کے گورنر و وزرائے اعلیٰ، آزاد کشمیر کے صدر اور وزیراعظم، آئینی اداروں کے سربراہان کو مدعو کیا گیا ہے۔

اسمبلی سیکریٹریٹ نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا دعوت نامہ مسلح افواج کے سربراہان، سفیروں اور میڈیا نمائندوں کو بھی جاری کیا ہے۔

مشترکہ اجلاس میں مدعو کیے گئے معزز مہمانوں کے بیٹھنے کے انتظامات کورونا ایس او پیز کے تحت کیے جائیں گے۔

تازہ ترین