• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اس جدید دورمیں ماہرین ایک سے ایک انوکھی چیزیں تیار کرنے میں سرگرداں ہیں۔ اس ضمن میں عینک کو صاف کرنے والا ڈبہ بنایا ہے۔ یہ ڈبہ ہر قسم کے دھبے کو آسانی سے صاف کرسکتا ہے۔ اس میں ’’لینس ایچ ڈی ‘‘ موجود ہیں ۔جو عینک سے ہر طر ح کے دھبے اور گردوغبار کو بڑی حدتک صاف کرکے عینک کو شفاف بناتا ہے۔

لینس ایچ ڈی بنانے والوںنے اسے عینک صاف کرنے والااسٹیشن قرار دیا ہے۔ اس میں چار موٹریں نصب کی گئی ہیں ۔ جن کی بیرونی سطح پرنرم فوم کے گول ٹکڑے لگے ہیں جو موٹر کے بل پر گھومتے ہیں۔ اس کے اوپر نرم اور خاص قسم کا کپڑا لگا ہے۔ بس آپ کو یہ کرنا ہے کہ بہتر نتائج کے لیے فوم پر پانی کا اسپرے کیجئے ،پھرڈبے میں چشمہ رکھنے کے بعد اسے بند کردیں۔

اندر کا نظام ازخود چلتا ہے اور موٹریں گھومتی ہیں اور دھیرے دھیرے چشمے سے گرد، تیل اور دھول مٹی کو صاف کردیتی ہیں۔ موٹریں عین اسی طرح گھومتی ہیں، جس طرح واشنگ مشین کا پہیہ گھومتا ہے۔ اس میں سب سے بڑا کمال بیرونی کپڑے کا ہے ،جس میں مائیکروفائبر استعمال کئے گئے ہیں جو بہت نرمی سے دھول مٹی اور چکنائی صاف کرکے عینک کو شفاف بناتےہیں۔ 

کپڑے کے ریشوں کی موٹائی انسانی بال سے بھی 100 درجے کم ہیں اور یوں شیشے پر کوئی خراش یا نشان نہیں پڑتا۔ میلے ہونے پر آپ اسفنج اور کپڑے کو نکال کر دھوسکتے ہیں جو فوری طور پر صاف ہوجاتے ہیں اور دوبارہ عینک کو شفاف کرنے کا کام بہ خوبی کرتے ہیں۔

تازہ ترین
تازہ ترین