• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گزشتہ دنوں ننھے کبیر حسین کے والدین بننے والی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی اقرا عزیز اور یاسر حسین نے اپنے بیٹے کا عقیقہ کرلیا جس کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

سوشل میڈیا پر اقرا عزیز اور یاسر حسین کے بیٹے کبیر حسین کے عقیقے کی تقریب کی تصویریں وائرل ہورہی ہیں۔


اقرا عزیز اور یاسر حسین نے اپنے گھر میں ہی کبیر کے عقیقے کی تقریب کا انعقاد کیا جس میں شوبز ستاروں نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر اقرا عزیز اور یاسر حسین نے سفید رنگ کے لباس کا انتخاب کیا جبکہ ایک تصویر میں اداکارہ اپنے بیٹے کو بوسہ دیتی نظر آرہی ہیں۔

کبیر حسین کے عقیقے کی تقریب کے لیے ایک دیوار کو خصوصی طور پر سجایا گیا جس پر نیلے اور سفید رنگ کے غبارے لگائے گئے اور ساتھ ہی اُس پر بکروں کی چند تصاویر بھی لگائی گئیں۔

اقرا اور یاسر کے بیٹے کے عقیقے کی تقریب میں شہزاد شیخ سمیت وجاہت رؤف کی فیملی نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ اقرا عزیز اور یاسر حسین کے ہاں گزشتہ دنوں ہی بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے جس کا نام اُنہوں نے کبیر حسین رکھا ہے۔

بیٹے کی پیدائش کی اطلاع یاسر حسین نے اپنے انسٹاگرام پیغام کے ذریعے دی تھی۔

خیال رہے کہ اقرا عزیز اور یاسر حسین سال 2019 میں ایک پُروقار تقریب میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

تازہ ترین