• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رابی پیرزادہ کی گاڑی کو حادثہ، زخمی ہوگئیں

دین کی خاطر شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابقہ گلوکارہ  رابی پیرزادہ کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے۔

رابی پیرزادہ نے اپنے کار حادثے کی تصاویر  ٹوئٹر پر جاری کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ہاتھ ، بازو اور پاؤں پر چوٹیں آئی ہیں لیکن وہ اللہ کا شکر ادا کرتی ہیں کہ ان کی جان محفوظ رہی ۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ’کیا میرے دشمنوں کو خوش ہونے کا حق نہیں۔ کل ایک چھوٹا سا ایکسیڈنٹ ہو گیا۔ میری دعا ان سب کے لیے ہے جو میرا ساتھ دیتے ہیں۔ ‘

سابقہ گلوکارہ نے یہ بھی کہا کہ ’مگر اللہ ان کو بھی کبھی تکلیف نہ دے جو میرا دل دکھاتے ہیں۔ چھوٹی سی زندگی، پھر نہ میں نہ آپ۔ بس ہمارے اعمال۔

تازہ ترین