• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


پیپلزپارٹی کے رہنما رضا ربانی نے کہا کہ پاکستان میڈیا ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (پی ایم ڈی اے) کالا قانون ہے ، ہم کسی صورت منظور ہونے نہیں دیں گے۔

میڈیا پر قدغن اور پاکستان میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کےخلاف صحافیوں کا پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنا دوسرے روز بھی جاری ہے۔

رضا ربانی

دھرنے میں شرکت کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما رضا ربانی نے کہا کہ یہ صحافیوں کی نہیں، پسے ہوئے عوام کی جدوجہد ہے۔

سینیٹر شیری رحمان

پی پی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے دھرنے میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میڈیا آزاد نہیں ہوگا تو جمہوریت کا گلا بھی گھٹ جائے گا۔

احسن اقبال

اس موقع پر نون لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا کہ میڈیا کی تنقید کا مقصد اصلاح ہوتا ہے، آرڈینس کے ذریعے میڈیا کا منہ بند کیا جا رہا ہے تاکہ کوئی سچ نہ بولے ۔

عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما زاہد خان اور جماعت اسلامی کی رہنما عائشہ سید نےبھی دھرنے میں شرکت کی۔

تازہ ترین