• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کابل پہنچ گئے

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین فلیپو گرانڈی بے گھر افراد کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے کابل پہنچ گئے ہیں۔

یو این ہائی کمشنر کا کہنا ہے کہ افغانستان کے لیے امدادی کی ضرورت ہے، 35 لاکھ بےگھرافراد کی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔

واضح رہے کہ برطانوی میڈیا کے مطابق افغانستان کے لیے انسانی امداد بھیجنے سے متعلق اقوام متحدہ کا اجلاس آج جینیوا میں ہو گا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ افغانستان کی آدھی آبادی کو امداد کی ضرورت ہے۔

امدادی کوآر ڈینیٹر اقوام متحدہ کے مطابق آج افغان نائب وزیراعظم سے فلاحی اداروں کو آزادانہ کام کرنے کی تحریری یقین دہانی کی امید ہے۔

تازہ ترین