• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یاسر حسین، عمر شریف کی لمبی اور صحتمند زندگی کیلئے دعاگو

معروف پاکستانی اداکار یاسر حسین نے لیجنڈری اداکار و کامیڈین عمر شریف کی لمبی اور صحت مند زندگی کے لیے دعا کی ہے۔

یاسر حسین نےسوشل میڈیا سائٹ انسٹا گرام پر سینئر اداکار عمر شریف کے ساتھ اپنی ایک پرانی تصویر شیئرکی ہے جس میں دونوں اداکار بہت خوش نظر آرہے ہیں۔

انہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’یااللّٰہ! عمر شریف کو لمبی اور صحت مند عمر عطا فرما۔‘


انہوں نے مداحوں سےمخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ’عمر شریف نے بچپن سے لے کر آج تک ہمارے چہروں پر مسکراہٹ پھیلائی ہے، آپ سب لوگوں سے دعا کی اپیل ہے۔‘

یاسر حسین نے عمر شریف کا خیال رکھنے کے لیے اُن کی اہلیہ زرین عمر کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

واضح رہے کہ لیجنڈری اداکار و کامیڈین عمر شریف کافی عرصے سے دل کی تکلیف کے ساتھ دیگر شکایتوں میں بھی مبتلا ہیں جبکہ ان کی یادداشت بھی کمزور ہو گئی ہے۔

گزشتہ کئی دنوں سے سوشل میڈیا پر ان کی تشویشناک حالت کے حوالے سے  خبریں گردش کر رہی ہیں۔

تازہ ترین