• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خرم لغاری سے صلح ہوگئی، معاف کردیا، عدالت میں خاتون کا بیان


تحریک انصاف جہانگیر ترین گروپ کے رکن پنجاب اسمبلی خرم لغاری کو خاتون نے عدالت میں معاف کردیا۔

پی ٹی آئی ایم پی اے کے خلاف خاتون کو ہراساں اور بلیک میل کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔

خاتون نے عدالت میں خرم لغاری کو اس معاملے میں معاف کرنے کا بیان دے دیا۔

خاتون نے عدالت کے روبرو کہا کہ صلح ہوگئی ہے، مجھے خرم لغاری کی ضمانت پر کوئی اعتراض نہیں، کیس کی مزید پیروی نہیں کرنا چاہتی۔

اس پر عدالت نے پی ٹی آئی ایم پی اے کی عبوری ضمانت کی توثیق کردی۔

تازہ ترین