• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی پیک دوسرے مرحلے میں داخل ہورہا ہے، خالد منصور


پاک چین اکنامک کوریڈور (سی پیک) امور کے معاون خصوصی خالد منصور نے کہا ہے کہ سی پیک دوسرے مرحلے میں داخل ہورہا ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں خالد منصور نے کہا کہ سی پیک پر 13 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوچکی ہے، جبکہ 12 ارب ڈالر کے منصوبے جاری ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ چینی کمپنیاں فیصل آباد کے خصوصی اقتصادی زون میں سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہیں، چینی کمپنی 5 مرلے کا گھر 40 دن میں بنا دے گی۔

سی پیک امور کے معاون خصوصی نے یہ بھی کہا کہ چین کو سی پیک کے قرضوں کی واپسی پر بات چیت شروع ہو چکی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ قرضوں کی واپسی ایسے چاہتے ہیں جو دونوں ملکوں کے لیے سود مند ہو، سی پیک میں کک بیکس کی غلط افواہیں ہیں۔

خالد منصور نے کہا کہ معاون خصوصی بننے سے پہلے 5 ارب ڈالر کے منصوبے خود لگوائے، کسی نےکبھی رشوت نہیں مانگی۔

سی پیک کی امریکی مخالفت کے سوال پر معاون خصوصی نے کہا کہ پاکستان اپنا مفاد دیکھے گا۔

خالد منصور کا کہنا تھا کہ 8 چینی کمپنیاں فیصل آباد کے خصوصی اقتصادی زون میں 84 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کررہی ہیں۔

تازہ ترین