• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین پی ٹی اے کا ٹک ٹاک انتظامیہ سے تسلی بخش اقدامات کا مطالبہ


چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی (پی ٹی اے) عامر عظیم باجوہ نے سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک انتظامیہ سے تسلی بخش اقدامات کا مطالبہ کردیا۔

ایک بیان میں عامر عظیم نے کہا کہ ٹک ٹاک پر بار بار غیر معیاری ویڈیوز اپ لوڈ کرنے والوں کو پکڑا جائے۔

چیئرمین پی ٹی اے نے مزید کہا کہ ٹک ٹاک پر غیرمعیاری ویڈیوز ہیں، چار مرتبہ بلاک ہوچکا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کبھی کسی بھی ایپلی کیشن پر پابندی لگا کر خوشی نہیں ہوتی، سوشل میڈیا چلانے کے لیے کوئی بھی انٹرنیشنل اسٹینڈرڈ نہیں۔

عامر عظیم نے کہا کہ سوشل میڈیا کو معاشرے کےمطابق کنٹرول کیا جاتا ہے، موبائل صارفین پر اضافی چارجز قبول نہیں۔

تازہ ترین