کراچی (نیوز ڈیسک)اقوام متحدہ اور ایران نے طالبان کی نئی حکومت پر اعتراض کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حکومت وسیع البنیاد نہیں ہے ۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نےایک بیان میں کہا ہے کہ طالبان کی وہ جامع حکومت نہیں جس کی عالمی برادری اور ایران توقع رکھتا ہے۔دیکھنا ہوگا طالبان عالمی مطالبات کیسے پورے کرتے ہیں۔ دوسری جانب اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے کی سربراہ نے کہا ہے کہ طالبان کے وعدے زمینی حقائق کے مطابق برقرار نہیں ہیں۔طالبان وعدوں کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔