• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشین اسنوکر: پاکستان کے دونوں کیوئسٹ پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

دوحہ میں جاری ایشین اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے دونوں کیوئسٹ پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

دوحہ میں جاری 36ویں ایشین اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے حارث طاہر اور بابر مسیح کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

حارث طاہر نے ہانک کانگ کے کیوئسٹ کو ایک کے مقابلے میں 4 فریم سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔

جبکہ بابر مسیح نے قطر کے کیوئسٹ کو دلچسپ مقابلے کے بعد 3 کے مقابلے میں 4 فریم سے شکست دی۔

ایونٹ کے پری کوارٹر فائنلز آج کھیلے جائیں گے۔

تازہ ترین