• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 379 پوائنٹس کی کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں منگل کو کاروبار کا منفی دن رہا۔

کاروبار کی بندش پر شیئر بازار کا بینچ مارک 100 انڈیکس 379 پوائنٹس کی کمی سے 46 ہزار 891 پر ہے۔

کاروباری دن میں انڈیکس 779 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، جبکہ انڈیکس کی آج کم ترین سطح 46 ہزار 608 رہی۔

حصص بازار میں آج 47 کروڑ شیئرز کے سودے 15 ارب روپے میں طے ہوئے، جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن ایک سو ارب روپے کم ہو کر 8 ہزار 175 ارب روپے ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید