• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ٹیم کا پانچ سال بعد دورۂ بنگلہ دیش، سیریز نومبر میں ہوگی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان ٹیم پانچ سال بعد بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی، قومی ٹیم رواں برس ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فوراً بعد بنگلہ دیش پہنچے گی۔ 

پی سی بی کے مطابق اس دورے پر پاکستان ٹیم تین ٹی ٹوئنٹی 19، 20 اور 21 نومبر کو ڈھاکا میں کھیلے گی۔

اس دورے میں دو ٹیسٹ میچز بھی شیڈول ہیں جو 26 نومبر سے 8 دسمبر تک کھیلے جائیں گی۔ 

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ چٹوگرام اور دوسرا ٹیسٹ ڈھاکا میں کھیلا جائے گا۔

خیال رہے کہ اس ٹیسٹ سیریز کے دونوں میچز آئی سی سی ورلڈ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں۔

تازہ ترین