• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی شہری کا دستخط پر مبنی ٹیٹوز بنوانے کا عالمی ریکارڈ

امریکی ریاست فلوریڈا سے تعلق رکھنے والے سوشل میڈیا انٹرٹینر فنکی مٹاس اپنی پشت پر سب سے زیادہ دستخط پر مبنی ٹیٹوز بنانے کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

ان دستخطوں میں ولیم اسمتھ اور جیراڈ بٹلر جیسی معروف شخصیات کے دستخط بھی شامل ہیں۔ فنکی کا اصل نام جوآن مٹاس ہے اور وہ ٹیٹوز آرٹسٹ کے طور پر کام کرتے تھے۔

بعدازاں انہوں نے اپنے جسم کو کینوس کے طور پر استعمال کرنے کا منفرد پروجیکٹ کیا۔

انہوں نے اپنی پشت پر مائی اسپیس کی طرح اپنا کام شروع کیا پہلے پہل ان کے خاندان کے افراد اور دوستوں نے ایک ٹیٹو مشین سے ان کی پشت پر دستخط کرنا شروع کیے۔

بعدازاں مٹاس نے اہم اور معروف شخصیات کے پاس جاکر ان سے بھی دستخط کرنے کی درخواست کی، اس طرح اب ان کی پشت پر 225 ٹیٹوز دستخط موجود ہیں جو ایک عالمی ریکارڈ ہے۔

تازہ ترین