• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صومالیہ سے 200 چھپکلیاں مصر اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی

صومالیہ کے ریجن صومالی لینڈ میں پولیس نے 200 چھپکلیوں کو اسمگل کرنے کی کوشش کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔

مقامی پولیس کے مطابق ایئرپورٹ سے گرفتار کیے گئے شخص نے 200 چھپکلیوں کو مصر اسمگل کرنے کی کوشش کی۔ جہاں یہ ایک چھپکلی 500 ڈالر تک فروخت ہوسکتی ہے۔

حکام کے مطابق صومالی لینڈ کی جنگلی حیات کو برآمد کرنا غیر قانونی ہے کیونکہ وہ ناپید ہو سکتے ہیں۔

برآمد کی گئی چھپکلیاں وزارت ماحولیات کے حوالے کردی گئی ہیں۔

تازہ ترین