• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنزرویٹو پارٹی میں نارتھ ویسٹ کیلئے مسلم فورم کا قیام

راچڈیل(نمائندہ جنگ)کنزرویٹو پارٹی میں نارتھ ویسٹ برطانیہ کے لئے کنزرویٹو مسلم فورم کا قیام عمل میں لایا گیا۔ سی ایم ایف نارتھ ویسٹ کی چیئر پرسن ثمینہ خان، وائس چیئرمین راجہ شہباز محمود،ڈاکٹر عبدالباسط ، نینا رانیہ خان ایگزیکٹو ممبرز کے طو رپر ذمہ داریاں نبھائیں گے دیگر مسلم کنزرویٹو ممبران کو بھی سی ایم ایف میں مختلف ذمہ داریاں سونپی جارہی ہیں ۔اس موقع پر چیئرمین ثمینہ خان اور وائس چیئرمین راجہ شہباز محمود، نینا رانیہ خان، ڈاکٹر عبدالباسط کا کہناتھا کہ برطانیہ میں پاکستانی و مسلمان کمیونٹی کے افراد کو لوکل سیاسی جماعتوں اور برطانیہ میں مسلمانوں کے لئے بننے والی پالیسیوں پر اپنا مثبت کردار ادا کرنا چاہیے ۔چار اکتوبر کو مسلم برٹش ہیریٹیج سنٹر میں کنزرویٹو مسلم فورم بڑی تقریب منعقد کرے گی جس میں 20سے زائد حکمران جماعت کے ممبران پارلیمنٹ شرکت کریں گے اورپاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالنے کے علاوہ مسلمانوں کے دیگر ایشوز پر بات چیت کی جائے گی۔
تازہ ترین