• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں میڈیا کو ہتھکڑیاں لگانے کی مذمت کرتے ہیں، واٹسن گل

لندن( پ ر) اوور سیز پاکستانی کرسچن الائنس کےواٹسن سلیم گل نے حکومت پاکستان کی جانب سے میڈیا کو ہتھکڑیاں لگانے کی کوشش کی مذمت کرتی ہے، وزیراعظم عمران خان تو اسی میڈیا کے لئے کنٹینر پر تالیاں بجواتے تھے اور اب یہ میڈیا پی ٹی آئی کو برا لگنے لگا ہے، میڈیا نے اور صحافیوں نے ہر دور میں ظلم سہا ہے اوور سیز پاکستانی کرسچن الائنس پاکستانی میڈیا کے ساتھ کھڑا ہے اور اس کے لئے ہر فورم پر آواز اٹھائے گا۔پاکستان میں میڈیا کو کنٹرول کرنے کے ہتھکنڈے ناکام ہوں گے۔
تازہ ترین